ریسٹورنٹس مالکان کا فوڈ پانڈا کا بائیکاٹ جاری، مسابقتی کمیشن سے مداخلت کی اپیل

مسابقتی کمیشن فونڈ پانڈا کی اجارہ داری کے خاتمے کے لیے سخت کارروائی کرے، کراچی،لاہور، اسلام آباد،ملتان، فیصل آبادسمیت دیگر شہروں میں بائیکاٹ جاری ہے،  چیئرمین اپرا

1280

کراچی: آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن (اپرا) کی کال پر فوڈ ڈلیوری کمپنی ’فوڈ پانڈا‘ کی اجارہ داری اور من مانیوں کے خلاف کراچی، اسلام آبار، لاہور، ملتان، فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بائیکاٹ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اپرا نے واضح کیا ہے کہ جب تک فوڈ پانڈا کمیشن بڑھانے، بے جا شرائط عائد کرنے اور بار بار ڈیلیوری سروسز بند کرنے کی دھمکیوں سے باز نہیں آتی  بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔

چیئرمین اپرا محمد نعیم صدیقی نے ایک بیان میں ایک بار پھر مسابقتی کمیشن کی چیئرپرسن راحت کونین سے مطالبہ دہرایا ہے کہ وہ مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر فونڈ پانڈا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

انہوں نے کہا کہ مسابقتی کمیشن فوڈ پاندہ کی اجارہ داری ختم کرتے ہوئے برابری کی بنیاد پر آزادانہ طور پر کاروباری مواقع فراہم کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ فوڈ ڈیلیوری کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری ہو سکے اور صارفین کو اپنی پسند کی ڈیلیوری کمپنی سے کھانا منگوانے کی سہولت میسر آ سکے۔

انہوں نے چیئرپرسن مسابقتی کمیشن کو آگاہ کیا کہ کراچی اور پنجاب بھر میں ریسٹورنٹس مالکان بطور احتجاج فوڈ پانڈا کی ڈیلیوری خدمات لینے کی بجائے اپنے رائیڈرز کے ذریعے کھانے کی ڈیلیوری کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ مذکورہ کمپنی نے یہ شرط عائد کی ہوئی ہے کہ کوئی بھی ریسٹورنٹ فوڈ پانڈا کے علاوہ نہ تو اپنے رائیڈرز کے ذریعے کھانا ڈیلیور کروائے گا اور نہ ہی کسی اور ڈیلیوری کمپنی کی خدمات لے گا۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ اپرا کسی صورت فوڈ پانڈہ کی مذکورہ شرائط کو تسلیم نہیں کرے گی کیونکہ یہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے قوانین کے خلاف ہے لہٰذا ایسی پالیسی وضع کی جائے جس سے کسی ایک مخصوص کمپنی کی اجارہ داری قائم نہ ہو۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here