ہیمبرگ: پاکستان کے تین لاکھ ٹن گندم کی خریداری کے پیش کردہ ٹینڈر کی کم ترین بولی بدھ کے روز اختتام پذیر ہوئی، روس نے280.90 ڈالر فی ٹن کی بولی لگائی۔
یورپین تاجرون کا کہنا ہے کہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) ابھی تک پیش کردہ ٹینڈرز پر غور کر رہی ہے اور اس معاملے میں حتمی طور پر خریداری عمل میں نہیں آئی۔
مذکورہ ٹینڈرز کے لیے کم سے کم ایک لاکھ ٹن گندم کی پیشکش ٹریڈنگ ہاؤس آسٹن نے جمع کرائی تھی۔
یہ بھی پڑھیے:
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹریڈنگ کارپوریشن کو گندم درآمد شروع کرنے کی اجازت دے دی
65 ہزار میٹرک ٹن گندم سے لدھا ہوا بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا
یورپی تاجروں نے کہا کہ دو دیگر ٹریڈنگ ہاؤسز نے بھی بولی میں حصہ لیا تھا، دونوں نے ایک لاکھ ٹن گندم کی پیشکش کی تھی۔
ایگروکارپ (Agrocorp) نے فی ٹن گندم کی قیمت 285.38 ڈالر اور CHS نے فی ٹن گندم کی قیمت 288 ڈالر کی پیشکش کی تھی۔
یاد رہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کو وقفے وقفے سے گندم کی درآمد کی اجازت دی گئی تھی، ٹریڈنگ کارپوریشن گندم کی خریداری مختلف ممالک سے کرنے کی کوشش میں ہے اور یہ گندم کی شپمنٹس 31 جنوری 2021ء تک پاکستان میں پہنچیں گی۔
ٹی سی پی کی جانب سے تازہ ترین خریداری کا مقصد مقامی سطح پر قیمتوں کو کم رکھنا اور ملک میں گندم کی سپلائی کو بہتر رکھنے میں مدد کرنا ہے، پاکستان میں نجی سیکٹر کے درآمد کنندگان کو بھی گندم کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے۔