سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا، کاروبار 41806 پوائنٹس پر بند

469

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان رہا لیکن کاروبار کا اختتام 69 پوائنٹس کی گراوٹ پر ہوا اور انڈیکس 41806 کی سطح پر بند ہوا۔

گلوبل ایکویٹی مارکیٹس میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا ہے جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 0.20 فیصد اضافے سے 40.01 ڈالر اور برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 0.24 کے اضافے سے 41.88 ڈالر ہو گئی ہے۔

جمعرات کے کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 66 پوائنٹس ہی تیزی ہوئی جس سے انڈیکس زیادہ سے زیادہ 41942 پوائنٹس کی سطح تک گیا، بعدازاں انڈیکس میں 459 پوائنٹس مندا ہوا، تاہم یہ کاروبار کے اختتام تک 69 پوائنٹس خسارے سے 41806 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 108 پوائنٹس گراوٹ سے 66931 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیرانڈیکس 157 پوائنٹس خسارے سے 29597 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری سیشن (بدھ) کے دوران مجموعی مارکیٹ حجم 582 ملین شئیرز سے کم ہو کر 434 ملین شئیرز ہو گیا تھا۔ کے الیکٹرک لمیٹڈ، یونیٹی فوڈز لمیٹڈ اور ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کاروبار میں نمایاں دکھائی دیے۔

آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، فوڈ پرسنل کئیر، پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کے شعبوں نے کاروبار پر منفی اثرات ڈالے۔ دیگر کمپنیوں کے مابین آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاک پیٹرولیم لمیٹڈ اور ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ بھی انڈیکس کو ریڈ زون میں لے جانے کی وجہ بنے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here