نجکاری بورڈ سے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن سٹرکچر منظور

وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کے اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز، ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ سے متعلق معاملات پر غور

743

اسلام آباد: نجکاری کمیشن کے بورڈ نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کے ٹرانزیکشن سٹرکچر کی منظوری دے دی۔

اس بات کا فیصلہ وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں پاکستان سٹیل ملز، ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے شرکا نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن سٹرکچر کی متفقہ طور پر منظوری دے دی تاہم اسکی حتمی منظوری کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور پھر وفاقی کابینہ دے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

حکومت، آئی ایم ایف نے نجکاری کیلئے 12 سرکاری املاک شارٹ لسٹ کر لیں

سٹیل ملز کی نجکاری کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کی تعیناتی پر سوالات کھڑے ہو گئے

اس کے علاوہ اجلاس میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے معاملے کا وفاقی کابینہ کی ہدایت کی روشنی میں دوبارہ جائزہ لینے کے بعد اس معاملے کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کےسامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید برآں اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے لیے ٹرانزیکشن سٹرکچر، سٹیل ملز کے سی ای او کی تعیناتی اور اس معاملے کو کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے سامنے پیش کرنے بارے بھی غور کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here