کراچی: پاک قطر فیملی تکافل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کئیر کے سب سے بڑے پلیٹ فارم اولا ڈوک (oladoc.com) کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر لیے۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معاہدے پر پاک قطر فیملی تکافل کے کنٹری ہیڈ کارپوریٹ ڈسٹری بیوشن طارق سعید چوہدری اور اولاڈوک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عابد زبیری نے دستخط کئے۔
اس شراکت داری کے ذریعے پاک قطر ہیلتھ تکافل کے ممبران خصوصی اور شاندار پیش کش سے فائدہ اٹھا سکیں گے جن میں آن لائن ڈاکٹرز سے اپنے گھر پر آسانی اور سہولت کے ساتھ ای مشاورت کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے کنٹری ہیڈ کارپوریٹ ڈسٹری بیوشن طارق سعید چوہدری نے کہا کہ کووِڈ 19 کی وجہ سے موجودہ صورتحال میں جہاں ڈاکٹر کے پاس جانا ایک چیلنج ہے اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات ضروری ہیں اور انہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، اس شراکت داری کا مقصد مریضوں کیلئے 24 گھنٹے گھر پر مستند ڈاکٹروں کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ وباء کے بعد ڈیجیٹل ہیلتھ سلوشنز ہیلتھ کیئر کا مستقبل ثابت ہو رہے ہیں، یہ شراکت داری سب کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے گھر سے باہر نکلے بغیر مستند ڈاکٹروں تک رسائی کے قابل بنائے گی۔
اولاڈوک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عابد زبیری نے کہا کہ پاک قطر فیملی تکافل کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے اس کے کلائنٹس کو ڈیجیٹل ہیلتھ کی سہولیات فراہم کرنے پر انہیں خوشی ہو رہی ہے
’ہم اپنے صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے کیش لیس بکنگ اور ویڈیو کنسلٹیشن خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ یہ خدمات پاکستانیوں کی صحت کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے میں مدد فراہم سکتی ہیں۔‘