پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 84.8 ملین تک پہنچ گئی

87

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اگست 2020ء کے اختتام پر ملک میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 84.8 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2020ء کے خاتمہ پر صارفین کی تعداد 82.76 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح جولائی کے مقابلہ میں اگست کے دوران پاکستان میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد میں 2.05 ملین کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2020ء کے مقابلہ میں اگست 2020ء کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 0.95 ملین کا اضافہ ہوا اور صارفین کی تعداد جولائی 2020ء کے اختتام پر 168.04 ملین تھی جو اگست 2020 کے اختتام پر 168.97 ملین تک بڑھ گئی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق جولائی 2020 میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروس (این جی ایم ایس) کی شرح 39.25 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اگست 2020ء کے اختتام پر این جی ایم ایس کی شرح 40.95 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here