سٹاک مارکیٹ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ، کاروبار 41876 پوائنٹس پر بند

549

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مثبت کاروبار دیکھا گیا، کاروبار کے اختتام تک 47 پوائنٹس اضافے کاروبار 41876 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

دنیا بھر میں ایکویٹی مارکیٹس میں مثبت رجحان دیکھا گیا جبکہ گزشتہ روز کے کاروباری اختتام کی نسبت خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کی قیمتیں 0.43 فیصد اضافے سے 39.97 امریکی ڈالر جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمتوں میں 0.53 فیصد اضافے سے 41.94 ڈالر ہوگئیں۔

 بدھ کے کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ جاری رہا اور ایک وقت میں انڈیکس میں 194 پوائنٹس اضافے سے یہ 42023 پوائنٹس کی بلند سطح اور 73 پوائنٹس کمی سے یہ 71755 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آیا لیکن کاروبار کا اختتام 47 پوائنٹس اضافے سے 41876 پوائنٹس پر ہوا۔

دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 146 پوائنٹس مندے سے 67040 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیرانڈیکس 20 پوائنٹس تیزی سے 29754 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری سیشن (منگل) کو مجموعی مارکیٹ حجم 441 ملین شئیرز سے بڑھ کر 582 ملین شئیرز  ہوگئے تھے، سلک بینک لمیٹڈ، یونیٹی فوڈز لمیٹڈ اور جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی لمیٹڈ نے زبردست کاروبار کیا، ٹیکسٹائل، انویسٹمنٹ بینکنگ اور آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ نے کاروبار کو گرین زون میں لے جانے کے لیے مثبت ٹریڈنگ کی۔

دیگر کمپنیوں کے مابین داؤد ہرکیولز کارپوریشن لمیٹڈ، کولگیٹ پالمولو لمیٹڈ اور انٹرلُوپ لمیٹڈ نے کاروبار کو مثبت سمت میں لے جانے کے لیے مدد کی۔

دوسری جانب، بدھ کے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے، انٹربینک میں ایک ڈالر 166.29 کے مقابلے میں 166.22 روپے کا ہو گیا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو روپے کی قدر میں مداخلت کرنے سے منع کیا ہے، آئی ایم ایف نے کہا کہ امریکی اور دیگر ممالک کی کرنسیوں کے خلاف روپے کو آزادانہ طور پر اپنا توازن برقرار رکھنے دیا جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here