کورونا وباء کے باعث نوبل انعام کی تقریب منسوخ

801

سٹاک ہوم: کورونا وائرس کی عالمگیر وباء کے باعث رواں سال نوبل انعام دینے کی تقریب منعقد نہیں ہو گی۔

سویڈن کے ٹی وی چینل نے نوبل فاﺅنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لارس ہیکن سٹن کے حوالے سے بتایا ہے کہ ادارے نے سٹاک ہوم کے کنسرٹ ہال میں رواں سال منعقد ہونے والی مذکورہ تقریب منسوخ کر دی گئی ہے اور اب اس کے شرکاء کو ان کے اپنے ممالک سے ہی تمغے دیئے جائیں گے اور یہ تقریب دنیا بھر میں ٹی وی پر دکھائی جائے گی۔

انعامات وصول کرنے والے اپنے ملک میں سویڈن کے سفارت خانے یا اپنی متعلقہ یونیورسٹی میں اپنا تمغہ اور ڈپلوما وصول کریں گے۔

واضح رہے کہ مختلف شعبوں میں نوبل انعام کے حقداروں کے ناموں کا اعلان اکتوبر میں کیا جاتا ہے اور اس سلسلہ کی مرکزی تقریب 10 دسمبر کو ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here