وفاقی اداروں کے شکایتی سیلز سٹیزن پورٹل سے منسلک کرکے ون ونڈو سسٹم بنانے کی منظوری

ابتدائی طور پر وفاقی وزارتوں کے 33 شکایات سیل منسلک کیے جائیں گے، وزیراعظم کی ون ونڈو آپریشن پر 60 روز میں کام مکمل کرنے کی ہدایت

236

اسلام آباد: وفاقی اداروں کے کمپلینٹ سیلز (شکایات سیل) کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی وزیراعظم عمران خان نے ”ون ونڈو کمپلینٹ سسٹم“ منظوری دے دی ہے اور وزیر اعظم آفس نے وفاقی وزارتوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

 وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے تمام کمپلینٹ سیلز کا ایک مرکزی نظام بنانے کی ہدایت دی ہے۔ ابتدائی طور پر وفاقی وزارتوں کے 33 شکایات سیل منسلک کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے مختلف وزارتوں کے شکایتی سیلز کے ون ونڈو آپریشن پر 60 روز میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم کے اس اقدام سے شکایات درج کروانے کا نظام مستحکم ہو گا۔

شکایات کے حوالے سے ایک باہمی اور مربوط روابط پر مشتمل یونیورسل نظام کی اشد ضرورت ہے۔ یہ نظام عوام کی مشکلات اور شکایات کو موثر طریقے سے حل کرنے کے لیے معاون ثابت ہوگا۔ شہریوں کی ہر قسم کی شکایات میرٹ پر حل کی جائیں گی۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق ون ونڈو آپریشن کے ذریعے شہریوں کو ان کی شکایات کے حل سے متعلق آگاہی میسر ہو گی۔ وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا نظام موثر ثابت ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here