امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

782

نیویارک: امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہو گئی۔

سونے نرخ گرنے کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کی امریکی فیڈرل ریزرو چیف کی کانگریس کمیٹی میں پیشی ہے۔

نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے دوران نرخ 0.4 فیصد گر کر 1904.34 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1907.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔

لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.5 فیصد کم ہو کر 1903.46 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1908.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔

سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کے سہ پہر کے وقت نرخ 0.9 فیصد گر کر 1895.38 ڈالر فی اونس رہے اور امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1900.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here