بیسٹ وے سیمنٹ گروپ نئے پلانٹس لگانے کیلئے پنجاب حکومت سے این او سی کا منتظر

متعلقہ محکموں کے روایتی تاخیری حربوں کو سرمایہ کاری میں حائل نہیں ہونے دیں گے، ٹائم لائن کے اندر این او سی جاری ہو گا: وزیر صنعت و تجارت پنجاب

711

لاہور: وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال سے بیسٹ وے سیمنٹ گروپ کے بریگیڈیئر ریٹائرڈ سید کوثر حسین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں سیمنٹ پلانٹ لگانے کیلئے این او سی کے اجراء سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

وفد کے سربراہ نے کہا کہ ان کا گروپ پائی خیل میانوالی اور اٹک کے علاقے رشین میں نئے سیمنٹ پلانٹس لگانا چاہتا ہے جن کے لئے این او سی کے اجراء کے منتظر ہیں۔

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیمنٹ انڈسٹری میں سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے خود ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، متعلقہ محکموں کے روایتی تاخیری حربوں کو سرمایہ کاری میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ پانچ محکوں کو ٹائم لائن کے اندر این اوسی کے اجراء کا پابند بنایا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سٹڈی پہلے سے مکمل کرکے رکھیں، قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھ کر این او سی کے اجراء کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ این اوسی کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، صوبے میں نئی سرمایہ کاری لا کر روزگار کے مواقع بڑھائیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here