سٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

623

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے پالیسی ریٹ (شرح سود) کو سات فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وباء کی وجہ سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں اب تک 6.25 فیصد کمی کی جا چکی ہے، مارچ میں شرح سود 13.25 فیصد تھا جو اب کم ہو کر سات فیصد پر آگیا ہے۔

گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے سوموار کو مرکزی بینک کے ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ زری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ کو سات فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے جون 2020ء کے اجلاس کے وقت کے مقابلے میں اب کاروباری اعتماد اور معاشی نمو کا منظرنامہ بہتر ہوا ہے، اس سے حکومت اور سٹیٹ بینک کے بروقت مالیاتی اقدامات کی عکاسی ہوتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here