پلاننگ کمیشن میں آبی وسائل کے ایک منصوبے کی منظوری، دو ایکنک کو بھجوا دئیے گئے

حکومت آبی وسائل کوآنے والی نسلوں کے لئے محفوظ کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن

552

اسلام آباد: پلاننگ کمیشن نے ’انڈس 21 واٹر سیکٹر بلڈنگ اینڈ ایڈوائزری سروسز پراجیکٹ‘ کی منظوری دے دی جبکہ دو منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) کو بھجوا دیے۔

گزشتہ روز پلاننگ کمیشن کی سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کے اجلاس میں آبی وسائل سے متعلق تین منصوبے پیش کیے گئے۔

پہلا منصوبہ 18,679.89 ملین روپے کی لاگت کا بیسول ڈیم پروجیکٹ تھا جبکہ دوسرا منصوبہ بلوچستان میں انٹی گریٹڈ واٹر ریسورس منیجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ تھا جس کا لاگت کا اندازہ 14747.74 ملین روپے لگایا گیا ہے۔

اجلاس میں دونوں منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ آبی وسائل سے متعلق تیسرے منصوبے ’انڈس 21 واٹر سیکٹر بلڈنگ اینڈ ایڈوائزری سروسز پراجیکٹ‘ کی منظوری دے دی گئی جس کل لاگت 4,593.97 ملین روپے مختص کی گئی ہے۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانذیب خان نے کہا کہ حکومت ملک میں آبی وسائل کوآنے والی نسلوں کے لئے محفوظ کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، ملک بھر میں بڑے اور چھوٹے ڈیم تعمیر کئے جارہے ہیں تاکہ آبی وسائل کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here