لکی سیمنٹ کیلئے انوائرمنٹ ایکسی لنس ایوارڈ

652

کراچی: نیشنل فورم برائے صحت و ماحولیات کی جانب سے کراچی میں منعقدہ 17ویں سالانہ ایکسی لنس ایوارڈ میں سیمنٹ بنانے والی کمپنی لکی سیمنٹ کو انوائرمنٹ ایکسی لنس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ایوارڈ کی تقریب سے پہلے کراچی کے مقامی ہوٹل میں بائیو ڈائیورسٹی اور وباء کے بعد آنے والے مسائل اور ان کے حل سے متعلق ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

لکی سیمنٹ کو یہ ایوارڈ توانائی کے تحفظ اور گرین پاکستان کیلئے مجموعی طور پر ماحول کی حفاظت کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

سالانہ انوائرنمنٹ ایکسی لینس ایوارڈز پاکستان میں ماحولیات کے معیارات کا بینچ مارک ہیں۔

اس موقع پر لکی سیمنٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) امین گنی نے کہا کہ لکی سیمنٹ اپنے آپریشنز کو پائیدار اور ماحول دوست بنانے کے لئے پرعزم ہے اور ہم توانائی کے تحفظ کیلئے ماحول دوست متبادل ایندھن سمیت مختلف طریقوں کو بھرپور طریقے سے اپنے آپریشنز میں شامل کر رہے ہیں۔ ان اقدامات نے نہ صرف ماحول کو تحفظ دینے میں مدد فراہم کی ہے بلکہ کاربن کے اخراج میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here