گزشتہ سال دبئی کو سیاحت سے 21 ارب ڈالر آمدن ہوئی

710

دبئی: اقوام متحدہ کے ماتحت عالمی ادارہ سیاحت نے کہا ہے کہ گزشتہ سال غیرملکی سیاحوں نے دبئی میں 80 ارب درہم (21 ارب ڈالر) خرچ کیے۔

الامارات الیوم کے مطابق غیرملکی سیاحوں نے 2018ء کے دوران 78.6 ارب درہم خرچ کیے تھے، سیاحت کی بدولت دبئی مشرق وسطی کے تمام ملکوں پر سبقت لے گیا ہے۔مشرق وسطی کے دس ممالک میں غیر مکی سیاحوں نے جتنا خرچ کیا اس کا 27 فیصد دبئی میں خرچ کیا گیا۔

عالمی ادارہ سیاحت نے سالانہ رپورٹ میں بتایا کہ دبئی گزشتہ برسوں کے دوران غیر ملکی سیاحوں کا پسندیدہ ترین شہر بنتا جا رہا ہے۔ یہاں غیر مکی سیاح گزشتہ سال کے مقابلے میں آنے والے سال میں زیادہ خرچ کر رہے ہیں۔

عالمی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال دبئی 16.7 ملین غیرملکی سیاح پہنچے جبکہ اس سے ایک سال قبل 2018ء میں دبئی آنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد 15.9 ملین تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here