کم از کم مالیت کی اشیا کی ڈیوٹی فری درآمد سے متعلق رولز جاری

ان رولز کا اطلاق کورئیر یا پوسٹل سروس کے ذریعے کم از کم پانچ ہزار پاکستانی روپے کے برابر مالیت کی اشیا کی درآمد پر ہوگا

660

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کورئیر اور پوسٹل سروس کے ذریعے  کم از کم مالیت کی اشیا کی ڈیوٹی فری درآمد سے متعلق رولز جاری کردیے۔

اس حوالے سے ایف بی آر نے ایس آر او 886 (i)   کے ذریعے کسٹمز رولز2001 میں ترمیم کے ڈرافٹ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

کسٹم قوانین میں اس ترمیم کا اطلاق کورئیر اور پوسٹل سروس کے ذریعے کم ازکم پانچ ہزار روپے مالیت کی اشیا کی درآمد پر ہوگا۔

ایف بی آر کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے کورئیر یا پارسل کی مالیت کا فیصلہ اس کے لیبل یا کورئیر رسید کے مطابق کیا جائےگا  اور اس مالیت کو پاکستانی کرنسی میں سرکاری ایکسچینج ریٹ کے مطابق تبدیل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

جولائی تا اگست : ایف بی آر نے ہدف سے 42 ارب روپے زائد ریونیو اکٹھا کر لیا

قیمت قابو میں رکھنے کے لیے درآمد شدہ چینی پر سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا

مزید برآں کورئیر اور پوسٹل سروس کو انوائس کے علاوہ درآمد کی جانے والی اشیا کی فہرست بھی فراہم کرنا ہوگی۔

مزید یہ کہ کسٹم حکام کا اختیار ہوگا کہ وہ اشیا کی سکروٹنی کریں اور کسی بھی چیز کو مالیت کی تصدیق کے لیے یاکسی دوسرے  قانون کے مطابق قبضے میں لے لیں۔

اس کے علاوہ کورئیر اور پوسٹل سروس کو اس قسم کی تمام کلیرنس کی ماہانہ ای سٹیٹمنٹ درآمد کی جانے والی اشیا کے انوائس کے ہمراہ فراہم کرنا ہونگی تاکہ ریکارڈ چیک کیا جاسکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here