سٹینڈرڈ چارٹرڈ ‘وومن ان ٹیک ان پاکستان پروگرام 2020’ کے فاتحین کا اعلان ہوگیا

اس پروگرام کے تحت خواتین کی زیر سرپرستی چلنے والی کمپنیوں کو مالی معاونت کے علاوہ کاروباری ٹریننگ دی جاتی ہے جس کا مقصد سماجی و معاشی ترقی کے حصول میں ان کی مدد کرنا ہے

623

کراچی : سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک نے  اینو وینچرز گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ (INNOVentures Global (Pvt) Limited) کے اشتراک سے شروع کیے گئے وومن ان ٹیک ان پاکستان پروگرام  2020  کے نتائج کا اعلان کردیا۔

 یہ پروگرام خواتین کی جانب سے چلائے جانے والے کاروباروں  کی مالی معاونت کے لیے شروع کیا گیا ہے اور رواں برس اس کے ذریعے مالی امداد حاصل کرنے کے لیے 280 اُمیدواروں نے اپلائی کیا تھا۔

جس میں خواتین  کی زیر سرپرستی چلنے والی سات کمپنیاں فی کس پندرہ لاکھ روپے جیتنے میں کامیاب رہیں۔

ان سات کاروباروں کو 23 ٹیموں میں سے منتخب کیا گیا کہ جو کہ تین ماہ سے وومن ان ٹیک ان پاکستان پروگرام 2020 کا حصہ تھیں۔

اس عرصے میں ان کاروباروں کو کوچنگ مینٹورنگ اور بزنس مینجمنٹ کی ٹریننگ فراہم کی گئی۔

رواں برس ConnectHear, CreditBook, OrbitEd, PakAgri, Scaryammi, Foster Learning, and Skin Deep International  نامی کاروبار اس پروگرام کے فاتح قرار پائے۔

ان فاتحین کو چھ ماہ تاک اضافی مینٹورنگ کے علاوہ انعامی مالی معاونت مختلف اہداف پورے کرنے کے عوض نو ماہ میں فراہم کی جائے گی۔

سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک اور اینو وینچرز گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ کے اس مشترکہ پروگرام  میں ان کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا جاتا ہے جن کی سربراہی خواتین کر رہی ہوں۔

 مزید برآں شارٹ لسٹنگ کے لیے کاروبار کا ٹیکنالوجی کے میدان سے تعلق ہونا یا روایتی کاروبار کی صورت میں اس میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہونا ضرور ی ہے۔

اس کے علاوہ کاروبار کی عمر کم از کم تین ماہ اور زیادہ سے زیادہ دو ماہ ہونی چاہیے۔

وومن ان ٹیک ان پاکستان 2020 کے نتائج کے اعلان کے موقع پر سٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے سی ای او ریحان شیخ کا کہنا تھا کہ وہ اس پروگرام کے فاتحین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اس پروگرام کے لیے اپلائی  کرنےوالے تمام امیدواروں کو سراہتے ہیں کیونکہ نتیجہ کچھ بھی ہویہ لوگ اس ملک کی معیشت کی بہتری اور ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک نے ‘وومن ان ٹیک ان پاکستان’ نامی پروگرام گزشتہ برس شروع کیا تھا جس کا مقصد ٹیکنالوجی سے وابستہ کاروباروں کی مدد سے خواتین کی معاشی اور سماجی ترقی کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here