کورونا سے پہلے متاثرہ چینی شہر ووہان کو 8 ماہ بعد بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دیا گیا

482

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کے مرکزی شہر ووہان کو 8 ماہ بعد دوبارہ بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دیا گیا۔

چین نے بین الاقوامی سطح پر کورونا وبا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ووہان ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم سفری پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹنگ اور لاک ڈاﺅن کے ذریعے وبا پر قابو پا لیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق 16 ستمبر کو جنوبی کورین طیارے نے ووہان ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تھا جس میں 60 مسافر سوار تھے۔

چینی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تمام مسافروں کو تین دنوں کے اندر کورونا ٹیسٹ پاس کرنا ہوں گے۔ چین نے تاحال غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ جن غیرملکیوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے انہیں دو ہفتوں تک قرنطینہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here