کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں معمولی اضافے سے انڈیکس 42334 پوائنٹس پر بند ہوا۔
جمعرات کے کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ ہوا، آغاز میں 350 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس 42632 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر گیا لیکن 5 پوائنٹس کی معمولی کمی سے یہ 42276 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔ کاروبار کا اختتام 52 پوائنٹس اضافے سے 42334 پوائنٹس پر ہوا۔
دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 236 پوائنٹس اضافے سے 67899 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیرانڈیکس 23 پوائنٹس اضافے سے 30065 پوائنٹس پر بند ہوئے۔
مجموعی مارکیٹ حجم گزشتہ کاروباری سیشن (بدھ) کے دوران 489 ملین شئیرز سے بڑھ کر 508 ملین شئیرز ہوگئے تھے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، یونیٹی فوڈز لمیٹڈ اور ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کاروباری اعشاریے میں نمایاں رہے۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کیمیکل، ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اور آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کے شعبوں میں مثبت کاروبار رہا، دیگر کمپنیوں کے مابین اینگروپولیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹڈ، پاکستان آئل فلیڈز لمیٹڈ اور پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ بھی کاروبار کے دوران سرِ فہرست رہے۔