جنوبی کوریا، 8 ملازمین میں کورونا کی تشخیص، کیا موٹرز کے دو پلانٹس بند

628

سیئول: جنوبی کوریا کی دوسری بڑی کار ساز کمپنی کیا موٹرز کارپوریشن نے 8 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اپنے دو مقامی پلانٹ عارضی طور پر بند کر دیئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کیا موٹرز کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ کمپنی نے 8 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سیئول کے جنوب میں واقع دو پلانٹس کو عارضی طور پر بند کرتے ہوئے چھ ہزار ملازمین کو رخصت پر بھیج دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں مقامی پلانٹس پر دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ صحت کے حکام کی ہدایت کے بعد کیا جائے گا۔

واضع رہے کہ کیا موٹرز کارپوریشن کے کوریا میں 8 اور بیرونی ممالک میں 7 پلانٹس ہیں جن میں 3 چین اور باقی امریکہ، سلوواکیہ ، میکسیکو اور ہندوستان میں واقع ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here