احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے رہ جانے والے صارفین رقم کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟

1422

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش ادائیگی کے آخری 15 دن بائیومیٹرک تصدیق میں ناکامی سے دوچار صارفین کی سہولت کے لیے نیا ویب پورٹل کھول دیا گیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ مذکورہ صارفین احساس ویب پورٹل کے لنک  http://complaints.pass.gov.pk/   کو وزٹ کر سکتے ہیں۔

احساس ایمرجنسی کیش کے تحت ریگولر ادائیگیاں 15 ستمبر 2020ء کو بند ہو چکی ہیں۔ وہ اہل صارف جنہیں انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے مسائل درپیش ہیں انہیں کیش ادائیگیاں 30 ستمبر 2020 تک جاری رہیں گی۔

وہ مستحق خاندان جن میں امدادی رقم کے اہل افراد کی وفات ہو چکی ہے، انہیں بھی کیش ادائیگیاں 30 ستمبر 2020  تک جاری رہیں گی۔ صارفین نہایت آسان طریقہ سے اپنی درخواست رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

بائیومیٹرک تصدیق میں ناکامی کا شکار صارفین آن لائن پورٹل پر فارم میں اپنا شناختی کارڈ اور فون نمبر درج کریں، فارم جمع ہوتے ہی متعلقہ صارف کو ایک خود کار طریقہ سے جنریٹیڈ ٹریکنگ نمبر مل جائے گا، اس پورٹل کے ذریعے درخواست دینے والے صارفین کو بینکوں کی برانچوں میں ادائیگیاں 30 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here