کراچی، فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے خلاف احتجاج کا دوسرا روز، اپرا نے مسابقتی کمیشن سے مدد مانگ لی

761

کراچی: آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن ( اپرا) نے فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا اور تمام ریسٹورنٹس نے اپنی ایپ سے فوڈ ڈیلیوری کمپنی کو بلاک کرتے ہوئے ایک بار پھر واضح طور پر کہا ہے کہ اگر من مانیوں کا سلسلہ ترک نہ کیا گیا تو کراچی کے بعد دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں کمپنی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اپرا کے چیئرمین نعیم صدیقی نے کہا کہ فوڈ پانڈا کی اجارہ داری کے خاتمے کے لئے مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) سے بھی درخواست کی ہے کہ اپرا کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ایک مخصوص کمپنی کی اجارہ داری کا خاتمہ کیا جائے اور کمیشن آزادانہ کاروبار کرنے کے مساوی مواقع فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ڈائریکٹر جنرل پالیسی سی سی پی کو ارسال کئے گئے خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مذکورہ فوڈ ڈیلیوری کمپنی معاہدہ کرتے وقت ریسٹورنٹس کو وینڈر ڈیلیوری سے منع کرتا ہے اور اجارہ داری قائم کرتے ہوئے مجبور کیا جاتا ہے کہ کمپنی کی سروسز لینے والے ریسٹورنٹس کسی اور ڈیلیوری کمپنی کی خدمات حاصل نہ کریں جو کہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے وضع کردہ قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔

اپرا نے سی سی پی سے مزید کہا ہے کہ فوڈ ڈلیوری کمپنی کو اس قسم کے معاہدے کرنے کے لیے ریسٹورنٹس کو مجبور کرنے سے روکا جائے اور آزاد کاروباری مواقع فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ مسابقت کی فضا قائم ہو اور صارفین کو اپنی پسند کی اور معیاری خدمات مسیر آ سکیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here