کورونا کے وار، بھارتی معیشت بدترین گراوٹ کا شکار، تاریخی گراوٹ کا خدشہ

542

نئی دہلی: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے رواں مالی سال میں بھارت کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں 9 فیصد کی گراوٹ آنے کا اندازہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا بھارتی اقتصادی سرگرمیوں اور صارفین پر بہت شدید اثر پڑا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی ایشئین ڈویلپمنٹ آوٹ لک 2020ء نامی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت نے کورونا سے نمٹنے کےلئے سخت لاک ڈائون نافذ کیا اور اس کا معیشت پر بہت ہی منفی اثر ہوا۔

یہ بھی پڑھیے:

ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے گوگل کا بھارت میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صرتحال: بھارتی معیشت 70 سال کی سست ترین سطح پر، بیرونی سرمایہ کار پیسہ نکالنے لگے

اے ڈی بی کے چیف ماہر اقتصادیات یاسویوکی سوادا نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کو قابو کرنے کےلئے جانچ میں تیزی، کورونا متاثرین کی شناخت اور علاج کی صلاحیت بڑھانے جیسے اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ اگلے سال معیشت میں بہتری ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ابھی عالمی سطح پر سب سے زیادہ کورونا کے مریض ہیں۔ سرکاری اور نجی قرض کی سطح کو بھی کم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے اور اس سے آگے مالیاتی شعبہ کمزور ہو سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here