گروی کی بنیاد پر قرضوں کی فراہمی کے لیے بنک آف پنجاب، پی ایم آر سی میں معاہدہ

دونوں مالیاتی اداروں کے درمیان یہ معاہدہ عوام کو گھروں کی تعمیر کے لیے سستے قرضوں کی فراہمی میں معاون ہوگا، بنک آف پنجاب مورٹگیج فنانس کے میدان میں داخل ہونے والا پہلا سرکاری بنک بن گیا

644

لاہور : ملک میں گروی کی بنیاد پر سستے اور آسان قرضوں کی فراہمی کے لیے پاکستان مورٹگیج ری فنانس کمپنی اور دی بنک آف پنجاب نے اشتراک کرلیا۔

اس حوالے سے پاکستان مورٹگیج ری فنانس کمپنی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ” ہم دی بنک آف پنجاب کے ساتھ اپنی پہلی ڈیل طے پانے پر بہت خوش ہیں۔  اس ڈیل کے نتیجے میں بنک آف پنجاب گروی کی بنیاد پر قرضوں کی فراہمی کے میدان  میں داخل ہونے والا پہلا سرکاری بنک بن جائے گا”۔

فریقین کے درمیان یہ ڈیل وزیراعظم کے عوام کو سستے گھروں کی فراہمی کے مشن کے حوالے سے انتہائی معاون ثابت ہوگی اوراس کے نتیجے میں بنک آف پنجاب نچلے اور درمیانے طبقے کو گھروں کی تعمیر کے لیے سستے قرضے فراہم کرسکے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے بنک فنانس پر مارک اپ سبسڈی کی منظوری دے دی گئی

راولپنڈی، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز کا غیر قانونی رہائشی تعمیرات کیلئے ایمنسٹی سکیم لانے کا فیصلہ

اس ڈیل کے حوالے سے پاکستان مورٹگیج ری فنانس کمپنی کے سی ای او مدثر ایچ خان کا کہنا تھا کہ ” یہ دونوں اداروں کے لیے فخر کا موقع ہے کیونکہ ہم نے حکومت کی عوام کو سستے گھروں کی فراہمی کے مشن کو پورا کرنے کے لیے مالیاتی اداروں کے درمیان تعاون کی ضرورت کو بھانپ لیا ہے”۔

اس تاریخی ڈیل بارے بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کا کہنا تھا کہ ” ہم ایک بڑی تبدیلی دیکھ رہے ہیں، پہلی مرتبہ کوئی سرکاری بنک مورٹگیج ری فنانس کے شعبے میں داخل ہوا ہے اور اب پاکستان مورٹگیج ری فنانس کمپنی کا پارٹنر ہے، یہ اشتراک گھروں کی تعمیر کے لیے سستے قرضوں کی فراہمی میں انتہائی معاون ہوگا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here