ایس ای سی پی نے اپنے ڈیٹا کے غیر محفوظ ہونے کے الزامات رد کردیے

الزامات کا مقصد شرارت اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے، ویب سائٹ پر موجود معلومات صرف فوری سہولت کے لیے ہے جس کی دوبارہ تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے، ڈیٹا محفوظ ہاتھوں میں تبدیلی نا ممکن ہے : سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن

562

اسلام آباد : سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی ) نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ اس کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

ایک بیان میں ادارے کا کہنا تھا کہ اسکی ویب سائٹ پر موجود معلومات صارفین کو فوری سہولت فراہم کرنے کے لیے ہے اور اس پر ادارے کا ڈیٹا نہیں ڈالا جاتا۔

یہ بھی پڑھیے:

حصص کی مبینہ انسائڈر ٹریڈنگ، ٹی آر جی کے خلاف ایس ای سی پی کی تحقیقات شروع

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ویب سائٹ پر انتباہ بھی دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس پر موجود معلومات صرف فوری سہولت فراہم کرنے کے لیے ہیں جو کہ حتمی نہیں ہے اور اس کی دوبارہ تصدیق کی ضرورت پڑے گی۔

ایس ای سی پی کے پاس موجود کمپنیوں کا ڈیٹا بلکل محفوظ ہے جس کے حصول کے لیے متعلقہ کمپنی رجسٹریشن آفس سے رابطہ کرنا پڑتا ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ عوام کی سہولت کے لیے معلومات کی آسانی کے ساتھ فراہمی کے لیے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں ویب سائٹ کو پہلے سے بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ہم ٹی وی کا ممکنہ ٹیک اوور : سلطانہ صدیقی نے ایس ای سی پی کو تحقیقات کی درخواست دے دی

ادارہ میڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ ایس ای سی پی ایک پبلک ریگولیٹر ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریاں شفاف انداز میں نبھانے پر یقین رکھتا ہے۔

ادارہ ہمیشہ مطلوب معلومات اور وضاحت متعلقہ قوانین  کے مطابق جاری کرتا ہے تاہم وہ بے مقصد اور شرارت کی نیت سے کئے گئے سوالات کا جواب دینے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ وہ اپنے خلاف جاری بے بنیاد اور مکروہ مہم جس کا مقصد اسکی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے کو رد کرتا ہے۔

مزید برآں اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ  ایس ای سی پی کا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here