حکومت ٹیکس ریلیف دے ورنہ چینی مزید مہنگی ہو سکتی ہے: درآمد کنندگان

562

لاہور: چینی کے درآمدکنندگان نے حکومت سے چینی کی قیمتوں میں  سیلز ٹیکس ختم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ اس کی درآمد کا عمل برقت شروع کر سکیں، درآمدکنندگان نے خبردار کیا ہے کہ سیلز ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو چینی کی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

سیریل ایسوسی آف پاکستان کے چئیرمین مزمل چیپل نے چینی کی درآمد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  جب مذکورہ اشیاء کی قیمت میں اضافہ ہوا تو  حکومت نے نجی شعبے کو ڈیوٹی فری چینی درآمد کرنے کی اجازت دی تھی ۔

چیپل نے کہا کہ “حکومت نے نجی شعبے کو دو لاکھ ٹن سے زائد ڈیوٹی فری چینی درآمد کرنے کی اجازت دی تھی”، وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) نے بھی عالمی منڈی سے چینی کی فروخت پر سے سیلز ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ریونیو اتھارٹی نے مقامی منڈی میں بحران پر قابو پانے کے لیے تاجروں کو چینی کی درآمد کی اجازت دی تھی،تاہم حکومت نے سیلز ٹیکس میں 18 فیصد رعایت نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیے:

نیب نے چینی سکینڈل کی تحقیقات شروع کر دیں، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل

مالی سال 2021 کے پہلے ماہ کے دوران طبی مصنوعات کی درآمدات میں 11.6 فیصد اضافہ

کے پی حکومت نے 29 خدمات کے شعبوں سے سیلز ٹیکس کم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا

مزمل نے کہا کہ ” حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس ختم کرنے کے مسائل پر تاخیر سے تاجر پریشان ہیں”۔

چئیرمین نے کہا کہ چینی کی خریداری کے لیے کاروباری افراد کو حکومت نے درآمدی کوٹا دینے کا آغاز کیا تھا لیکن اگر حکومت سیلز ٹیکس ختم نہیں کرتی تو درآمد کی گئی چینی پر مقامی منڈی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، اس طرح حکومت کی مقامی منڈی میں چینی کی قیمت کم کرنے کا مقصد بے معنی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی درآمد پر تاجر کو بندرگاہ پر ایک فیصد اور چینی فروخت کرنے پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ادا کرنے کرنا پڑتا ہے۔

مزمل چیپل نے افسوس سے کہا کہ حکومت نے چینی کی درآمد پر ڈیوٹی کو استثنیٰ دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اس نے ابھی سیلز ٹیکس ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا، “حکومت نے اپنے طور پر چینی درآمد کرنے کی کوشش کے بعد نجی شعبے کو اس کی درآمد کی منظوری دی تھی۔

تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ جب تک حکومت سیلز ٹیکس سے متعلق واضح پالیسی جاری نہیں کرتی تو درآمدکنندگان چینی کے کوٹے کو قبول کرنے کے لیے تذبذب کا شکار رہیں گے، مقامی منڈی میں چینی کی قیمت کم کرنے کے لیے 18 فیصد سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اس وقت، مقامی منڈی میں چینی کی فی کلو قیمت 95 روپے ہے جبکہ عالمی منڈی میں چینی کی قیمت 85 روپے فی کلو ہے۔

انہوں نے کہا کہ “اگر سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تو مارکیٹ میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو سے زائد ہو جائے گی، عالمی منڈی سے چینی مقامی منڈی میں مہیا کرنا غیرمناسب ہے”۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here