کووڈ 19 کے باعث گاڑیوں کی آن لائن خریداری میں اضافہ

2700

اسلام آباد: ملک میں نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی مدت کے دوران شورومز، مارکیٹیں اور ہفتہ وار بازار بند رہے، ملک میں مختلف آٹوموبائلز، خصوصاََ گاڑیوں کی آن لائن فروخت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔

گاڑیوں کے خریدار اور کار ڈیلرز عموماََ نئی اور پرانی گاڑیوں کی فروخت کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز استعمال کرتے ہیں،چھ ماہ میں صرف او ایل ایکس کے پلیٹ فارم سے آٹوموبائلز کی فروخت میں 370 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

او ایل ایکس پر پاکستان بھر سے صرف ایک دن میں ایک لاکھ سے زائد گاڑیوں کے اشتہارات لگائے گئے اس کیٹگری میں زیادہ تر گاڑیوں کے اشتہارات تھے۔

ایک نئی او ایل ایکس سٹڈی کے مطابق گاڑیوں کی ذیلی کیٹگری میں پنجاب میں 32 ہزار اشتہارات کے بعد سندھ 15 ہزار، خیبرپختونخوا چھ ہزار اور اسلام آباد میں پانچ ہزار گاڑیوں کے اشتہارات ریکارڈ کیے گئے۔

خریداری کے رجحان کے لحاظ سے کراچی میں سب سے زیادہ خریدار 19038 رہے جس کے بعد لاہور میں خریداروں کی تعداد 15168 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:

موبائل فون بند رکھیں اور کمائی کریں

’2019ء میں آٹو کمپنیوں نے صارفین سے چھ ہزار ارب سے زائد وصول کئے‘

پاکستانی سٹارٹ اپس کی تربیت کے لیے OLX کی جانب سے آن لائن ٹریننگ کا انعقاد

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

او ایل ایکس پر سوزوکی کار کی فروخت روزانہ کی بنیاد پر سب سے زیادہ 3000 سے زائد رہی، اس کے بعد ٹیوٹا کی فروخت کے اشتہارات روزانہ کی بنیاد پر 2900 ریکارڈ کی گئی۔ اس لسٹ میں ہونڈا کے اشتہارات کی تعداد 1800 جبکہ Daihatsu اور Nissan کے یومیہ اشتہارات کی تعداد باالترتیب 700 اور 500 دیکھی گئی۔

فروخت کنددہ اور خرید کنندہ کے درمیان تمام آٹوموبائل کمپنیوں کی پسند زیادہ تر ایک جیسی رہی، جہاں سوزوکی، ٹیوٹا، ہونڈا اور Daihatsu سب سے زیادہ ٹریڈ کیے جانے والے برانڈز تھے، تاہم، خریداری کی ترجیح کے لحاظ سے Mitsubishi اور Nissan کی پوزیشنز میں تبدیلی آئی ہے، Nissan کے صارفین کا Mitsubishi کے خریداروں کی ترجیح پر غلبہ رہا۔

او ایل ایکس کی جانب سے ایک سروے کنڈکٹ کیا گیا جس میں مجموعی طور پر 40 ملین لاکھ کی سرچز ریکارڈ کی گئیں، ان میں آٹوموبائل کیٹگری کا تناسب 25 فیصد کے قریب رہا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here