جین فریزر وال سٹریٹ بینک کی پہلی خاتون سربراہ بن گئیں

339

واشنگٹن: جین فریزر کو وال سٹریٹ کے اہم بینکوں میں سے ایک کی پہلی خاتون چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بننے کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔

سٹی گروپ نے ایک بیان میں کنزیومر بینکنگ ہیڈ جین فریزر کو سی ای او مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 53 سالہ جین فریزر فروری 2021ء میں مائیکل کوربیٹ کی جگہ فرائض سنبھالیں گی۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق فریزر کی بطور سی ای او تعیناتی مالیاتی شعبے میں درست سمت میں اٹھایا جانے والا ایک قدم ہے جہاں اعلیٰ انتظامی عہدوں پر خواتین کی نمائندگی بہت کم ہے۔

بینک آف امریکہ کارپوریشن (بی اے سی) کی آپریشنز اور ٹیکنالوجی کی چیف کیتھی بیسنٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ ایک بڑا اور زبردست لمحہ ہے، یہ نہ صرف کمپنی بلکہ دنیا بھر کی خواتین کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here