واجبات کی عدم ادائیگی، سوئی سدرن کا ہسپتالوں کو گیس فراہمی روکنے کا فیصلہ

شہر قائد کے کئی بڑے ہسپتال سوئی سدرن کے نادہندہ، کمپنی نے پندرہ ستمبر تک واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر کنکشنز کاٹنے کی تیاری کرلی

687

کراچی  : واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہر کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کو  گیس کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کرلیا۔

کمپنی کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نا دہندہ ہسپتالوں کے گیس کنکشنز کاٹنے کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے قلات میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے

سعودی خام تیل کی چین کو سپلائی میں کمی، دوسرے بڑے سپلائر کی پوزیشن کھو دی

انکا مزید کہنا تھا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ، لیاری جنرل ہسپتال،  ٹراما سنٹر سول ہسپتال، سندھ گورنمنٹ ہسپتال، سول سروسز ہسپتال اور آئی سی یو ٹراما سنٹر سمیت کارڈیک سنٹر کورنگی کے ذمے کمپنی کے واجبات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ہسپتالوں کو واجبات کی ادائیگی کے لیے 15 ستمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے اور بلوں کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں ان کے گیس کنکشنز کاٹ دیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here