پاکستان پیکجنگ کے کاروبار کیلئے بہترین مارکیٹ ہے، ایم ڈی ایکولین گروپ

1005

لاہور: عالمی پیکیجنگ پروڈیوسر ایکولین کے پاکستان، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے لیے مینجنگ ڈائریکٹر پیٹر ہاگرڈ (Peter Hauggaard) نے کہا ہے کہ پاکستان کاروباری مواقع کی بہترین مارکیٹ اور ایسی معیشت ہے جس میں بڑے امکانات اور تیز تر پیشرفت ہے۔

پیٹر ہاگرڈ نے لاہور میں تعیناتی کے بعد اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایکولین گروپ (Equine Packaging) پاکستان کی مستقل ترقی کا حصہ بننا چاہتا ہے جس سے پاکستان کے ساتھ ساتھ پورے خطے میں پیکیجنگ انڈسٹری میں جدت اور استحکام آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایکولین گروپ، جو 2018ء میں پاکستان میں سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ کار تھا، مقامی مارکیٹ اور اس خطے کی خدمت کا عزم لے کر آیا ہے اور اس سے قبل بھی پاکستانی صارفین کے ساتھ شراکت داری جاری رکھے ہوئے ہے جس کے نتیجہ میں پیکجنگ انڈسٹری میں خاطر خواہ ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیکجنگ کے کاروبار کو مزید فروغ دینے اور جنوبی ایشیا و مشرق وسطیٰ کے خطے میں ایکولین کی مستقل سٹریٹجک توسیع اور قیادت جاری رکھنے کےلئے کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ ایکولین کا تصور کم سے کم مقدار میں خام مال استعمال کرتے ہوئے ہلکی، لچکدار پیکیجنگ اور موثر فلنگ سسٹم تیار کرنا ہے، بین الاقوامی سطح پر فروغ پانے والا ادارہ اپنے صارفین کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کیلئے مستقل طور پر اپنی مصنوعات میں جدت پیدا کر تے ہوئے تیار کر رہا ہے۔ ایکولین کا کاروبار 30 ممالک میں پھیلا ہوا ہے جبکہ اس کی سب سے بڑی مارکیٹس چین، روس، یورپ اور پاکستان ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here