زرمبادلہ کے ذخائر 118.5 ملین ڈالر اضافہ سے 19.961 ارب ڈالر ہو گئے

586

کراچی:  زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 118.5 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 4 ستمبر 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 19.961 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

گذشتہ سے پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم  19.842 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 12.807 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.153 ارب ڈالر ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here