اسلام آباد: مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2020ء کے دوران نیشنل ریفائنری لمیٹڈ (این آر ایل) کے بعد از ٹیکس خسارہ میں 53 فیصد کمی ہوئی ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جون 2019-20 کے دوران کمپنی کا خالص خسارہ 4046 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ مالی سال 2019ء میں جولائی تا جون 2018-19ء کے دوران این آر ایل کو 8693 ملین روپے بعد از ٹیکس خسارہ ہوا تھا۔
اس طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2020ء کے دوران نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے خالص خسارہ میں 4629 ملین روپے یعنی 53 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
کمپنی کے خسارہ میں کمی کے باعث این آر ایل کا فی حصص خسارہ بھی 108.70 روپے کے مقابلہ میں 50.82 روپے فی حصص تک کم ہو گیا ہے۔