پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 22.63 فیصد کمی

462

اسلام آباد: پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (پی پی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران 22.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

کمپنی کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمع کردہ مالیاتی بیان کے مطابق 30 جون 2020ء کو ختم ہونے والے مالی سال میں پی پی ایل کو 50 ارب 25 کروڑ 62 لاکھ 70 ہزار روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے میں 22.63 فیصد کم ہے۔

مالی سال 2018-19ء میں پی پی ایل کو 61 ارب 63 کروڑ 23 لاکھ 64 ہزار روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

مالیاتی بیان کے مطابق گزشتہ مالی سال میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 18.47 روپے ریکارڈ کی گئی، مالی سال 2018-19ء میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 22.65 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ مالی سال میں کمپنی نے ٹیکسوں کی مد میں 20 ارب 22 کروڑ 84 لاکھ  84 ہزارروپے کی ادائیگی کی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال میں کمپنی کے آپریشنل اخراجات کا حجم 42 ارب 76 کروڑ 2 لاکھ 17 ہزار روپے رہا، مالی سال 2018-19ء میں آپریشنل اخراجات کا حجم 40 ارب 67لاکھ 76 ہزار روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here