سٹاک مارکیٹ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 625 پوائنٹس اضافہ، کاروبار 42647 پوائنٹس پر بند

562

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مثبت رجحان رہا، اور کاروبار کے اختتام تک 625 پوائنٹس اضافے سے یہ 42647 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

جمعرات کے کاروبار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا جو کاروبار کے اختتام تک جاری رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 874 پوائنٹس اضافے سے یہ 42896 پوائنٹس کی دن بھر کی بلند ترین سطح پر گیا، تاہم مارکیٹ کا اختتام 625 پوائنٹس اضافے سے 42647 پوائنٹس پر ہوا۔

دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 983 پوائنٹس ضافے سے یہ 68399 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیرانڈیکس میں 517 پوائنٹس اضافے سے یہ 30380 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری روز(بدھ) کے مجموعی مارکیٹ حجم 707.01 ملین شئیرز سے بڑھ کر 884.94 ملین شئیرز ہوگئے ہیں، پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل لمیٹڈ، ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ اور ورلڈکال ٹیلی کام کاروباری اعشاریے میں نمایاں رہے۔

کاروبار کے دوران بینکنگ، سیمنٹ اور آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن بھی مستحکم رہے، کمپنیوں کے مابین لکی سیمنٹ لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ اور حب پاور کمپنی بھی پوائنٹس ٹیبل پر سرِفہرست رہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here