سٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس میں معمولی اضافہ، کاروبار 42022 پوائنٹس پر بند

479

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے کاروباری کا آغاز ہی منفی انداز میں ہوا، وقفے وقفے سے کاروباری اعشاریوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہا لیکن کاروبار کا اختتام 37 پوائنٹس اضافے سے 42022 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 374 پوائنٹس خسارے سے یہ 41610 پوائنٹس کی دن بھر کی کم ترین سطح جبکہ 210 پوائنٹس اضافے سے 42196 پوائنٹس کی دن بھر کی بلند ترین سطح پر ہوا، تاہم، کاوربار کا اختتام 37 پوائنٹس اضافے سے 42022 پوائنٹس پر ہوا۔

دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 312 پوائنٹس خسارے سے یہ 67416 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیرانڈیکس میں 66 پوائنٹس اضافے سے یہ 29862 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ کاروباری روز (منگل) کو مجموعی مارکیٹ حجم884.36 ملین شئیرز سے کم ہو کر 707.01 ملین شئیرز ہو گئے تھے، ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان ٹیلی کام کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل لمیٹڈ کاروباری اعشاریوں میں نمایاں رہے۔

بدھ کے روز بینکنگ، ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اور انشورنس کے شعبوں نے مثبت رجحان کے کاروبار میں مدد کی، کمپنیوں کے مابین حبیب بینک لمیٹڈ، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ اور نیشنل فوڈز لمیٹڈ بھی پوائنٹس ٹیبل پر سرِفہرست رہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here