پی آئی اے نے مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کیلئے کرایوں میں کمی کر دی

602

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے بین الاقوامی اور مقامی پروازوں کے کرایوں میں مزید کمی کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان سے ٹورنٹو کے لیے پی آئی اے کی پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو 15 فیصد رعایت دی جا رہی ہے، یہ پیشکش 8 ستمبر سے 15 ستمبر تک کے لیے دی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ قومی ائیرلائن نے کراچی سے فیصل آباد کی مقامی پروازوں کے کرایوں میں 20 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے،  یہ سہولت 15 نومبر تک رہے گی، ترجمان کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق فوراََ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

پی آئی اے کا اندرون ملک کرایوں میں کمی کا اعلان

پی آئی اے کے ہوٹل روز ویلیٹ کے لیے 142 ملین ڈالر کی منظوری

اس سے قبل 4 ستمبر کو پی آئی اے نے مقامی پروازوں کے کرایوں میں کمی کی تھی، ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی پروازوں کے لیے کرایوں میں کمی کا بھی اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد، کراچی اور لاہور کی پروازوں کے لیے ائیرلائن نے وَن وے ٹکٹ کی قیمت بمعہ 20 کلوگرام کارگو 7400 روپے جبکہ مسافروں کی ریٹرن ٹکٹ کی قیمت بمعہ 20 کلوگرام کارگو 13500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسی سے قبل قومی ائیرلائن نے جولائی میں عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران مقامی پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here