چین کا سب سے بڑا ایئر شو منسوخ

463

بیجنگ: چین کی بین الاقوامی ہوا بازی اور ایرو سپیس سے متعلق نومبر میں ہونے والی نمائش کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ایرو اسپیس نمائش کے منتظمین نے بتایا کہ کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے غیرملکی شہریوں کے بڑے پیمانے پر چین میں داخلے اور بین الاقوامی پروازوں پر عائد سخت پابندیوں کی وجہ سے رواں سال ایرو اسپیس نمائش کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اگلی نمائش 2022ء میں منعقد کی جائے گی۔ چین کی ہوابازی اور ایرو سپیس نمائش کا مقصد عام طور ائیربس، بوئنگ اور کمرشل ائرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ جیسے اہم سپلائیر کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہوتا ہے۔

روایتی طور پراس نمائش کو ہوا بازی، فوجی سازو سامان اور ڈرونز وغیرہ بارے چین کی بڑھتی ہوئی صلاحیت ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here