کراچی، صنعتکاروں کا چیئرمین ایف بی آر سے انکم ٹیکس نوٹسز6 ماہ کے لیے موخر کرنے کا مطالبہ

64

کراچی: سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدرسلیمان چاولہ نے صنعتکاروں کو انکم ٹیکس نوٹسز بھیجنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر محمد جاوید غنی سے درخواست کی ہے کہ ملک کے موجودہ معاشی بحران کے پیش نظر انکم ٹیکس نوٹسز واپس لیتے ہوئے 6 ماہ کے لیے موخر کئے جائیں تاکہ صنعتکار بلا رکاوٹ پیداواری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔

سلیمان چاولہ نے ایک بیان میں کہا کہ صنعتکار برادری پہلے ہی کورونا وباء کے تباہ کن اثرات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی بقاء قائم رکھنے کے لیے سخت جدوجہد کر رہی ہے اور اب جب صنعتوں کا پہیہ چلنے لگا ہے تو انکم ٹیکس کے نوٹسز ارسال کرنا مشکلات میں اضافے کا باعث ہے لہٰذا ایف بی آر کو چاہیے کہ وہ صنعت دوست اقدامات عمل میں لا کر پیداواری سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال کرنے میں صنعتکاروں کی مدد کرے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری سنگین معاشی بحران میں صنعتکار اپنی فیکٹریاں چلائیں یا انکم ٹیکس کے نوٹسز کا جواب دیتے پھریں بلکہ حکومتی اداروں کو چاہیے کہ وہ صنعتکاروں کو مزید مشکل میں ڈالنے کی بجائے ایسے اقدامات یقینی بنائے جس سے صنعتوں کو فروغ حاصل ہو اور ملک دوبارہ معاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو سکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here