ٹریژری بلز میں اگست کے دوران 8 لاکھ 36 ہزار ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری

206

اسلام آباد: اگست 2020ء کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 6.8 ملین ڈالر کے حصص خریدے۔ اس کے برعکس جولائی 2020ء کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 61.42 ملین ڈالر مالیت کے حصص فروخت کئے تھے۔

نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2020ء میں ٹریژری بلز میں غیر ملکی سرمایہ کاری 8 لاکھ 36 ہزارڈالر رہی جبکہ پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز میں 5.1 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

کووڈ19- کی وباء کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی ریٹ میں کمی کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح کم ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے بعد پاکستان سمیت دیگر ایمرجنگ مارکیٹس سے غیر ملکی سرمایہ کا انخلاء ہوا تھا اور سرمایہ کاروں نے اپنی سرمایہ کاری محفوظ بنانے کے لئے سٹاک مارکیٹ سے رقم نکال لی تھی۔

مارچ 2020ء کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 84.69 ملین روپے کے حصص فروخت کئے گئے جبکہ اپریل 2020ء میں 68.9 ملین ڈالر اور مئی 2020ء کے دوران 39.9 ملین ڈالر کے حصص کی فروخت ہوئی تھی۔ اسی طرح جون 2020ء کے دوران 45.72 ملین ڈالر کے حصص فروخت کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کے باوجود پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان رہا اور پی ایس ایکس کو ایشیاء کی بہترین مارکیٹ قرار دیا گیا۔

چھ ماہ میں پی ایس ایکس میں 53.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور پی ایس ایکس 42 ہزار پوائنٹس سے بڑھ گئی جبکہ مارچ میں کووڈ19 کے باعث سٹاک مارکیٹ 27 ہزار 228 پوائنٹس تک کم ہو گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here