لاہور: جے ایس بینک نے 30 جون 2020 تک ختم ہونے والی ششماہی کے لیے بینک نےٹیکس ادائیگی سے قبل 1472 ملین روپے آمدن کا اعلان کیا ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکس ادائیگی سے قبل بینک کو 597 ملین روپے نقصان ہوا تھا۔
بینک کی آمدن میں اضافے کی بنیادی وجہ بینک کے ڈیپازٹ میں اضافہ ہے جو 400 ارب روپے تجاوز کرنے کے نتیجے میں بینک کی مجموعی سود کی آمدن اور فیسوں کی بنیاد پر آمدن میں اضافہ ہوا ہے۔ 30 جون 2020 تک بینک کی بریک اپ فی شئیرقدر 15.5 روپے کے ساتھ 30 جون تک ختم ہونے والی ششماہی میں 0.66 روپے کی فی شئیرآمدن رہی۔
جے ایس بینک کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) حسن شاہد نے کہا ہے کہ “بینک کی جانب سے کاروباروں میں اضافے کی توجہ کے باعث 30 جون تک کی ششماہی میں قابلِ ذکر اضافہ دیکھا گیا ہے اور اس سے منسلک آمدن ہمارے صارفین کے اعتماد اور ہماری ٹیم کے عزم کی عکاسی کرتا ہے”۔