چین کو پاکستانی برآمدات میں مالی سال کے پہلے ماہ کمی، درآمدات میں اضافہ

78

اسلام آباد: چین کو پاکستانی برآمدات میں مالی سال کے پہلے ماہ کمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020ء میں چین کو 105.83 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئیں جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 57.88 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں چین کو 167.08 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں چین کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 1.663 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل مالی سال 2018-19ء میں چین کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 1.858 ارب ڈالرتھا۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020ء میں چین سے درآمدات کا حجم 1.101 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو  گزشتہ سال جولائی میں 822.86  ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

گزشتہ مالی سال میں چین سے مجموعی درآمدات کا حجم 9.566 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2018-19ء میں چین سے درآمدات کا حجم 10.164 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here