اگست کے دوران تیل کی فروخت میں 21 فیصد اضافہ

402

اسلام آباد: فرنس آئل کی کھپت میں اضافہ کے نتیجہ میں اگست 2020ء کے دوران تیل کی مجموعی فروخت میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس دوران 1.6 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں۔

ٹاپ لائن ریسرچ کے تجزیہ کار فواد باسر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ سال اگست 2019ء کے دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت کا حجم 1.3 ملین ٹن رہا تھا جبکہ اگست 2020ء کے دوران فروخت کا حجم 1.6 ملین ٹن تک بڑھ گیا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث فرنس آئل کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی جس کی وجہ سے فرنس آئل سے بجلی بنانے کی شرح بڑھی ہے اور فرنس آئل کی کھپت کے نتیجہ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگست 2020ء کے دوران فرنس آئل، ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی فروخت میں بالترتیب 71، 25 اور 10 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں فرنس آئل کی فروخت 3 لاکھ 11 ہزار ٹن جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت 5 لاکھ 8 ہزار ٹن اور پٹرول کی فروخت 6 لاکھ 97 ہزار ٹن تک بڑھ گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here