سٹی بینک پاکستان کے سی ای او ندیم لودھی بینک سے مستعفی

445

کراچی: سٹی بینک پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ندیم لودھی نے بینک کو اپنا استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ باضابطہ طور پر 31 اکتوبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔

سی ای او ندیم لودھی کے استعفے کا اعلان گزشتہ روز ایک ای میل کے ذریعے کیا گیا جسے عتیق رحمان کی جانب  سے پاکستان بھر کے بینک ملازمین اور ریجنل ہیڈ برائے سٹی بینک ای ایم ای اے ایمرجنگ مارکیٹس کو بھیجا گیا۔

عتیق رحمان نے کہا کہ ہم بینک کے دیگر ملازمین کی جانب سے ندیم لودھی کی بینک کے لیے کی گئی خدمات کے لیے انکا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انکے روشن مستقبل کے خیرخواہ ہیں۔

لودھی نے کراچی میں 1994 میں سٹی بینک میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے 12 سال تک پاکستان، ساؤتھ افریقہ، کینیا اور یوگنڈا میں کئی شعبوں پر خدمات ادا کیں۔ 2006 میں انہوں نے کسی اور جگہ موقع ملنے پر سٹی بینک کو خیرباد کہا تھا اور کچھ عرصہ کے لیے ابراج کیپیٹل کے لیے سب سہارا کے سربراہ کے طور پر بھی کام کیا۔ انہوں نے 2012 میں دوبارہ سے سٹی بینک پاکستان میں بطور سی ای او کے شمولیت اختیار کی تھی۔

ترجمان سٹی بینک پاکستان عدیل شاہد کے مطابق لودھی سٹی بینک کی ریٹائرمنٹ کی عمر 58 برس ہے اور لودھی اس عمر تک پہنچ گئے ہیں۔ لودھی اس سے قبل رخصت پر تھے لیکن 31 اکتوبر تک وہ دوبارہ سے دفتر میں واپس آگئے ہیں۔

بینک کی جانب سے ابھی تک لودھی کی جگہ کسی دوسرے سی ای او کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم، سٹی بینک پاکستان کے مارکیٹس اور سکیورٹی سروسز کے سربراہ معیز حسین علی لودھی کے ریٹائر ہونے کے بعد قائم مقام سی ای او کے خدمات سرانجام دیں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here