پی آئی اے کے ہوٹل روز ویلیٹ کے لیے 142 ملین ڈالر کی منظوری

منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چئیرمین کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی نے روز ویلیٹ ہوٹل کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے گرانٹ کی سفارش کی تھی

862

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کے نیویارک میں واقع ہوٹل ‘روز ویلیٹ’ کی مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے 14 کروڑ  بیس لاکھ ڈالر کی منظری دے دی۔

اس سے پہلے روز ویلیٹ ہوٹل کی مالی ضروریات کے حوالے سے پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چئیرمین کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی تھی جس میں قانون، خزانہ اور ایوی ایشن ڈویژن کے سیکرٹریز بھی شامل تھے۔ اس کمیٹی نے ای سی سی سے ہوٹل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے 14 کروڑ  بیس لاکھ ڈالر کی سفارش کی جو کہ منظور کرلی گئی۔

قومی ائیر لائن کے ہوٹل کے لیے گرنٹ کی منظوری کابینہ ڈویژن میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی کےاجلاس میں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:

ای سی سی، پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل کے ذمہ 105 ملین ڈالر قرض ادائیگی کی منظوری

ٹرمپ نیویارک میں واقع پی آئی اے کا روز ویلیٹ ہوٹل خریدنا چاہتے ہیں 

اس کے علاوہ ای سی سی نے پاور ڈویژن کی جانب سے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں گیارہ سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سمری کی منظور بھی دے دی۔

یہ ایڈجسمنٹ جولائی  2016 سے  مارچ  2019 کے عرصے کے لیے کی جائے گی اور اس پر عمل درآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here