پی ایس ایل کی سابق مارکیٹنگ ہیڈ نائلہ بھٹی مچلز فروٹ فارم کی سی ای او تیعنات

نائلہ بھٹی میڈیا اور مارکیٹنگ میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں، وہ پی سی بی میں مچلز فروٹ فارمز کے چئیرمین نجم سیٹھی کے ساتھ قریبی طور پر کام کرچکی ہیں۔ تعیناتی کے بعد انکا پہلا چیلنج کمپنی کو خسارے اور نقصان سے نکالنا ہوگا مگر انکے ناقد کہتے ہیں کہ انہیں ایف ایم سی جی انڈسٹری کا کوئی تجربہ نہیں

571

لاہور : مچلز فروٹ فارمز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا ہے کہ اس نے نائلہ بھٹی کو یکم ستمبر سے اپنے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے عہدے پر تعینات کردیا ہے۔

پرافٹ اردو کو حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق کمپنی کے سابق سی ای او مجیب رشید  31 اگست کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

کمپنی کی نئی تعینات ہونے والی چیف ایگزیکٹیو آفیسر نائلہ بھٹی میڈیا اور مارکیٹنگ میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں اور متعدد اداروں میں کام کرچکی ہیں۔

وہ پی سی بی کے لیے بطور ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے بھی کام کرچکی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کے دوران وہ نجم سیٹھی کے ساتھ قریبی طور پر کام کرتی رہیں۔

                                            فوٹو کیپشن : نجم سیٹھی اور نائلہ بھٹی 

یہ بھی پڑھیے:

حصص کی فروخت کے لیے مچلز کی Bioexyte Foods کے ساتھ بات چیت ناکام ہوگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج : ہم نیٹ ورک نے ٹیک اوور کے امکانات کی تصدیق کردی

مچلز فروٹ فارمز گزشتہ کئی سالوں سے مالی طور پر اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام اور نقصان میں ہے۔  دمسبر 2019 تک اس کے چار سالوں کے نقصان کا حجم 415.62 ملین روپے تک پہنچ گیا تھا۔

تاہم 2019 کی انفرادی طور پر بات کی جائے تو اس سال کمپنی کے خسارے میں بڑی کمی واقع ہوئی تھی اور یہ 292.62 ملین سے کم ہوکر 80.1 ملین ہوگیا تھا۔

کمپنی کی نئے سی ای او سے پہلی اُمید اور انکے لیے پہلا چیلنج مالی خسارے اور نقصان پر قابو پانا ہوگا مگر نائلہ بھٹی کے ناقد کہتے ہیں کہ انہیں فاسٹ موونگ کنثیومر گڈز سے متعلق کمپنی میں کام کرنے کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔

اس سے پہلے نو جولائی  2020 کوکمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا تھا کہ تیس فیصد حصص کی فروخت کے لیے اس کی Bioexyte Foods Limited بات چیت کامیاب نہیں ہوسکی۔

اس ڈیل کی ناکامی کے بعد کمپنی نے نجم سیٹھی کو اپنا چئیرمین مقرر کردیا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ وہ سرمایہ کے حصول کے لیے اب دوسرے مواقع تلاش کرے گی۔

تاہم ذرائع کا پرافٹ اردو کوبتانا تھا کہ کمپنی نے سرمایے کے حصول کے دوسرے مواقع کی تلاش ترک کردی ہے اور نجم سیٹھی اور بورڈ نے کمپنی کے روزمرہ امورمیں مداخلت بڑھادی ہے۔

مزید برآں نجم سیٹھی اپنی قریبی ساتھی نائلہ بھٹی کو کمپنی میں بطور سی ای او لے آئے ہیں تاکہ وہ کمپنی کے کارپوریٹ معاملات میں زیادہ کھل کر کام کرسکے۔

پرافٹ اردو نے جولائی سے لے کر اب تک نجم سیٹھی اور مچلز فروٹ فارم کی انتظامیہ سے متعدد مرتبہ رابطہ کیا مگر ان کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here