پبلک سیکٹر انٹرپرائیزز کے قرضوں میں 6.9 فیصد اضافہ

پی آئی اے کا قرض 141.8 ارب، واپڈا 67.4 ارب، او جی ڈی سی 5.7 ارب، پاکستان سٹیل ملز کے ذمہ واجب الادا قرض 43.2 ارب روپے ہے

569

اسلام آباد: گزشتہ مالی سال 2020ء کے دوران پبلک سیکٹر انٹر پرائزز (پی ایس ایز) کے قرضوں میں 6.9 فیصد اضافہ ہوا۔

30 جون2020ء کو ختم ہونے والے مالی سال میں پی ایس ایز کا قرضہ 1490 کھرب روپے تک بڑھ گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں مالی سال 2020ء کے دوران پی ایس ایز کے قرضوں میں 96 ارب روپے یعنی 6.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پی ایس ایز کے قرضہ جات مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 3.6 فیصد کے مساوی رہے ہیں۔

قومی فضائی کمپنی (پی آئی اے) کا قرض 141.8 ارب روپے، واپڈا کا قرض 67.4 ارب روپے ہے۔ اسی طرح آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کارپوریشن ( او جی ڈی سی) کے ذمہ واجب الادا قرض 5.7 ارب روپے ہے اور پاکستان سٹیل ملز کے ذمہ 43.2 ارب روپے کا قرض ہے۔

پی ایس ایز اپنے اخراجات پورے کرنے کےلئے بینکوں سے قرض لیتے تھے اور مالی سال 2020ء کے دوران ان اداروں نے 96.301 ارب روپے قرض حاصل کیا ہے جبکہ مالی سال 2019ء کے دوران 326 ارب روپے کے قرضے حاصل کئے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here