جی ایس پی پلس سٹیٹس ملنے کے بعد یورپ کو پاکستانی برآمدات میں 65 فیصد اضافہ

464

اسلام آباد: جی ایس پی پلس کی سہولت کے بعد گزشتہ سات سال کے دوران یورپی یونین کے ممالک کو پاکستان کی برآمدات میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ڈیمو کریسی رپورٹ انٹرنیشنل اور یورپین کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2013ء میں جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے سے قبل پاکستان نے 28 یورپی ممالک کو 4.54 ارب یورو کی برآمدات کی گئی تھیں۔

جی ایس پی سٹیٹس ملنے کے بعد سال 2014ء کے دوران برآمدات کا حجم 5.51 ارب یورو تک بڑھ گیا۔ اسی طرح جی ایس پی پلس کی سہولت کے دوسرے سال 2015ء میں برآمدات میں 10 فیصد مزید اضافہ ہونے سے قومی برآمدات کا حجم 6.09 ارب یورو تک بڑھ گیا۔

رپورٹ کے مطابق 2016ء کے بعد یورپی یونین کے ممالک کو کی جانے والی برآمدات 6 ارب یورو سے زیادہ کی سطح  پر منجمد ہو گئی ہیں اور ان میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو سکا۔

2016ء کے دوران پاکستان نے یورپی ممالک کو 6.30 ارب یورو ، 2017ء میں 6.69 ارب یورو اور 2018ء کے دوران 6.88 ارب یورو کی برآمدات کیں۔

رپورٹ کے مطابق 2018ء کے دوران یورپی یونین کے ممالک کو کی جانے والی مجموعی برآمدات میں سے پاکستان کو 5.885 ارب یورو کی برآمدات پر ٹیرف میں رعایت دی گئی۔

2013ء تا 2018ء کے دوران پاکستان کی جانب سے یورپی یونین کے 28 ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here