ایک ہزار سی سی کاروں کی فروخت میں 24.83 فیصد کمی

607

اسلام آباد: پاکستان میں ایک ہزار سی سی کاروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں 24.83 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020ء میں ملک میں ایک ہزار سی سی کاروں کی پیداوار 1728 یونٹ اور فروخت 1643 یونٹ ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ مالی سال کی اِسی مدت میں ملک میں ایک ہزار سی سی کاروں کی پیداوار5060 یونٹ اور فروخت 2051 یونٹ ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں ملک میں ویگن آر کی پیداوار 2767 یونٹ اور فروخت 843 یونٹ رہی تھی۔ رواں سال جولائی میں سوزوکی ویگن آر کی پیداوار 300 یونٹ اور فروخت 566 یونٹ رہی۔

اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019ء میں ملک میں سوزوکی کلٹس کی پیداوار 2293 یونٹ اور فروخت 1208 یونٹ رہی تھی، رواں سال جولائی میں ملک میں اس ماڈل کی پیداوار 1428 یونٹ اور فروخت1077 یونٹ ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں 1300 سی سی اور اس سے زیادہ پاور کی کارروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں 60.88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here