منیلا: ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے بنگلہ دیش میں کووڈ۔19 کی تشخیص، علاج کی بہتر فراہمی اور وباء سے متعلق دیرپا ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے 10 کروڑ امریکی ڈالرز قرض کی منظوری دے دی ہے۔
بینک کے مطابق بنگلہ دیش کا شمار انتہائی گنجان آباد ممالک میں کیا جاتا ہے، آبادی کا کچھ حصہ اب بھی ایسے مقامات میں رہائش پذیر ہے جہاں عام سہولیات اور خدمات کا فقدان ہے۔
بنگلہ دیش حکومت کو اس وباء سے نمٹنے میں بہت سارے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ بنگلہ دیش میں روزگار کے 80 فیصد سے زائد پیشے غیر رسمی شعبوں سے وابستہ ہیں اور ملک میں تارکین وطن کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے۔
ان عوامل کی وجہ سے انسداد وبا میں کمیونٹی کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔