1300 سی سی اور زیادہ پاور کی کاروں کی فروخت میں جولائی کے دوران 60.88 فیصد اضافہ

591

اسلام آباد: پاکستان میں 1300 سی سی اور اس سے زیادہ پاور کی کارروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں 60.88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020ء میں ملک میں 1300 سی سی اور اس سے زیادہ پاور کی 5694 یونٹس کاروں کی پیداوار اور 5803 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 60 فیصد سے زائد ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں ملک میں 1300 سی سی اور اس سے زیادہ پاور کی 5582 یونٹس کاروں کی پیداوار اور 3607 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020ء میں ہونڈا سوک اور ہونڈا سٹی کی فروخت میں اضافہ کی شرح 52.20 فیصد رہی جن کے 2210 یونٹس فروخت ہوئے۔ گزشتہ سال جولائی میں ہونڈا سوک اور ہونڈا سٹی کے 1452 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

جولائی 2020 میں ٹویوٹا کرولا کی فروخت میں 29 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جولائی میں ٹویوٹا کرولا کی 1561 یونٹس کی پیداوار اور 1568 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ سال جولائی میں ٹویوٹا کرولا کی 2827 یونٹس کاروں کی پیداو اراور1981 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح جولائی 2020 کے دوران سوزوکی سوئفٹ کے 182 یونٹس کی فروخت دیکھنے میں آئی، گزشتہ سال جولائی میں ملک میں سوزوکی سوئفٹ کے 174 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here